المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1789
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ ضُرَيْسٍ الْفَيْدِيُّ قَالَ : نَا يَعْقُوبُ بْنُ مُوسَى الْمَدَنِيُّ عَنْ مَسْلَمَةَ عَنْ رَاشِدٍ أَبِي مُحَمَّدٍ الْمَدَنِيِّ قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : مَنْ صَامَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ شَهْرٍ حَرَامٍ : الْخَمِيسَ وَالْجُمُعَةَ وَالسَّبْتَ ، كُتِبَ لَهُ عِبَادَةُ سَنَتَيْنِ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَسْلَمَةَ إِلَّا يَعْقُوبَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى I " .ترجمہ
راشد ابو محمد المدنی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے حرمت والے مہینے کے تین دن یعنی جمعرات، جمعہ اور ہفتے کا روزہ رکھا، اس کے لیے دو سال کی عبادت کا ثواب لکھ دیا جاتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”مسلمہ سے اس حدیث کو یعقوب کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کی روایت میں محمد بن یحییٰ منفرد ہیں۔“