المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
وَبِهِ : عَنِ الْجَرَّاحِ عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ عَنْ عَطَاءٍ وَمُجَاهِدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ، فَقَالَ : إِنِّي أَفْطَرْتُ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ مُتَعَمِّدًا ، وَوَقَعْتُ عَلَى أَهْلِي فِيهِ . فَقَالَ : I " أَعْتِقْ رَقَبَةً . قَالَ : لَا أَجِدُ . قَالَ : I " أَهْدِ بَدَنَةً I " . قَالَ : لَا أَجِدُ . فَقَالَ : I " تَصَدَّقْ بِعِشْرِينَ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ ، أَوْ تِسْعَةَ عَشَرَ ، أَوْ أَحَدٍ وَعِشْرِينَ I " قَالَ : لَا أَجِدُ . فَأُتِيَ النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- بِمِكْتَلٍ ، فِيهِ عِشْرُونَ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ ، فَقَالَ : I " تَصَدَّقْ بِهَذَا I " . فَقَالَ : مَا بِالْمَدِينَةِ أَهْلُ بَيْتٍ أَحْوَجُ إِلَيْهِ مِنَّا . قَالَ : I " فَأَطْعِمْهُ أَهْلَكَ .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”میں نے رمضان کا ایک روزہ جان بوجھ کر توڑ دیا ہے اور اس دوران اپنی اہلیہ سے ہم بستری کر لی ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایک غلام آزاد کرو۔“ اس نے عرض کی: ”میں اس کی استطاعت نہیں رکھتا۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایک اونٹ بطور ہدی (قربانی) پیش کرو۔“ اس نے عرض کی: ”میں اس کی بھی استطاعت نہیں رکھتا۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کھجور کے بیس، یا انیس، یا اکیس صاع صدقہ کرو۔“ اس نے عرض کی: ”میں یہ بھی نہیں پاتا۔“ پھر نبی کریم ﷺ کے پاس ایک ٹوکرا لایا گیا جس میں بیس صاع کھجوریں تھیں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے صدقہ کر دو۔“ اس نے عرض کی: ”مدینہ میں کوئی گھرانہ ہم سے زیادہ اس کا محتاج نہیں ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو پھر اسے اپنے گھر والوں کو ہی کھلا دو۔““