المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1784
وَبِهِ : عَنِ الْأَعْمَشِ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ . عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : تَزَوَّجُوا يَا مَعْشَرَ الشَّبَابِ ، فَإِنَّهُ أَغَضُّ لِلْبَصَرِ ، وَأَحْصَنُ لِلْفَرْجِ ، وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَعَلَيْهِ بِالصَّوْمِ ، فَإِنَّهُ لَهُ وِجَاءٌ .ترجمہ
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے نوجوانوں کی جماعت! تم نکاح کرو، کیونکہ یہ نظر کو خوب نیچا رکھنے والا اور شرمگاہ کی زیادہ حفاظت کرنے والا ہے، اور جو (نکاح کی) استطاعت نہ رکھتا ہو وہ روزے کو لازم کر لے، کیونکہ روزہ اس کے لیے (شہوت کو کچلنے کا) ذریعہ ہے۔“