المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الرَّازِيُّ الْإِسْفَذَنِيُّ بِبَغْدَادَ قَالَ : نَا عُمَرُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الرَّازِيُّ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي عَنِ الْجَرَّاحِ بْنِ الضَّحَّاكِ عَنْ جَرِيرِ بْنِ شُرَحْبِيلَ عَنِ ابْنِ قَتَّةَ مَوْلَى جَعْدَةَ بْنِ هُبَيْرَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : أَوْصَانِي خَلِيلِي أَبُو الْقَاسِمِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- بِثَلَاثٍ ، لَنْ أَدَعَهُنَّ حَتَّى أَلْقَاهُ : صَوْمُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ، وَرَكْعَتَيِ الضُّحَى ، وَالْوِتْرُ قَبْلَ النَّوْمِ . I " لَا يَرْوِي هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ قَتَّةَ مَوْلَى الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ إِلَّا جَرِيرُ بْنُ شُرَحْبِيلَ ، وَلَا عَنْ جَرِيرٍ إِلَّا الْجَرَّاحُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَلِيُّ بْنُ أَبِي بَكْرٍ . وَاسْمُ ابْنِ قَتَّةَ : سُلَيْمَانُ ، يَرْوِي عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَرَوَى عَنْهُ مُوسَى بْنُ أَبِي عَائِشَةَ وَغَيْرُهُ I " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میرے خلیل ابوالقاسم ﷺ نے مجھے تین چیزوں کی وصیت فرمائی، میں انہیں ہرگز نہیں چھوڑوں گا یہاں تک کہ میں ان سے جا ملوں: ہر مہینے میں تین دن کے روزے رکھنا، چاشت کی دو رکعتیں پڑھنا، اور سونے سے پہلے وتر ادا کرنا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما کے مولیٰ سلیمان بن قتہ سے صرف جریر بن شرحبیل ہی روایت کرتے ہیں، اور جریر سے صرف جراح ہی روایت کرتے ہیں، اس کی روایت میں علی بن ابوبکر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ ابن قتہ کا نام سلیمان ہے، وہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں، اور ان سے موسیٰ بن ابی عائشہ رحمہ اللہ وغیرہ نے روایت کی ہے۔“