المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1722
وَعَنِ الْأَعْمَشِ عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عُقْبَةَ . عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ : قَالَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ : يَا أَبَا الْقَاسِمِ ، تَزْعُمُ أَنَّ أَهْلَ الْجَنَّةِ يَأْكُلُونَ وَيَشْرَبُونَ . فَقَالَ : I " أَجَلْ ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّ أَحَدَهُمْ لَيُعْطَى قُوَّةَ مِائَةِ رَجُلٍ فِي الْأَكْلِ ، وَالشُّرْبِ ، وَالْجِمَاعِ ، وَالشَّهْوَةِ I " . قَالَ : الَّذِي يَأْكُلُ يَكُونُ لَهُ الْحَاجَةُ ؟ فَقَالَ : I " حَاجَةُ أَحَدِهِمْ عَرَقٌ يَخْرُجُ كَرِيحِ الْمِسْكِ ، فَيَضْمُرُ بَطْنُهُ .ترجمہ
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اہلِ کتاب میں سے ایک شخص نے کہا: اے ابوالقاسم! کیا آپ کا یہ دعویٰ ہے کہ جنتی لوگ (جنت میں) کھائیں گے اور پیئیں گے؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! یقیناً ان میں سے ایک شخص کو کھانے، پینے، جماع اور شہوت میں سو مَردوں کے برابر قوت دی جائے گی۔“
اس نے کہا: جو شخص کھائے گا اسے قضائے حاجت کی ضرورت بھی تو پیش آئے گی؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان میں سے ہر ایک کی حاجت (محض) ایک پسینہ ہوگا جو مشک کی خوشبو کی طرح (بدن سے) خارج ہوگا، جس سے اس کا پیٹ دبلا (اور خالی) ہو جائے گا۔““