المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1718
وَبِهِ : عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ قَالَ : كُنَّا عِنْدَ حُذَيْفَةَ فِي الْمَسْجِدِ ، فَدَخَلَ رَجُلٌ مِنْ أَبْوَابِ كِنْدَةَ ، فَجَعَلَ يُصَلِّي صَلَاةً لَا يُتِمُّ رُكُوعَهَا وَسُجُودَهَا ، فَقَالَ حُذَيْفَةُ : مُنْذُ كَمْ صَلَّيْتَ هَذِهِ الصَّلَاةَ ؟ فَقَالَ : مُنْذُ أَرْبَعِينَ سَنَةً . فَقَالَ : I " مَا صَلَّيْتَ مُنْذُ أَرْبَعِينَ سَنَةً ، وَلَوْ مُتَّ لَمُتَّ عَلَى غَيْرِ فِطْرَةِ أَبِي الْقَاسِمِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - I " .ترجمہ
زید بن وہب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم مسجد میں سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے تھے کہ کِندہ کے دروازوں میں سے ایک شخص داخل ہوا اور وہ ایسی نماز پڑھنے لگا جس کا رکوع اور سجدہ وہ مکمل نہیں کر رہا تھا، تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اس سے دریافت فرمایا: ”تم کب سے یہ نماز پڑھ رہے ہو؟“ اس نے جواب دیا: ”چالیس سال سے۔“ تو انہوں نے فرمایا: ”تم نے چالیس سال سے (حقیقت میں) نماز ہی نہیں پڑھی، اور اگر تم (اسی حالت میں) فوت ہو جاتے تو تم ابوالقاسم ﷺ کی فطرت کے علاوہ کسی اور طریقے پر مرتے۔“