المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1712
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ النَّيْسَابُورِيُّ قَالَ : نَا مُصْعَبُ بْنُ الْمِقْدَامِ قَالَ : نَا دَاوُدُ بْنُ نُصَيْرٍ الطَّائِيُّ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ . عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ - رَفَعَ الْحَدِيثَ - قَالَ : لَا حَسَدَ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ : رَجُلٌ آتَاهُ اللهُ مَالًا ، فَسَلَّطَهُ عَلَى هَلَكَتِهِ فِي الْحَقِّ ، وَرَجُلٌ آتَاهُ اللهُ حِكْمَةً ، فَهُوَ يَعْمَلُ بِهَا وَيُعَلِّمُهَا .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”حسد (رشک) صرف دو ہی صورتوں میں (جائز) ہے: ایک وہ شخص جسے اللہ نے مال عطا فرمایا اور اسے حق کی راہ میں خرچ کرنے پر پوری طرح مسلط کر دیا (یعنی اسے خوب خرچ کرنے کی توفیق دی)، اور دوسرا وہ شخص جسے اللہ نے حکمت عطا فرمائی، چنانچہ وہ اس کے مطابق فیصلے کرتا ہے اور اسے دوسروں کو سکھاتا ہے۔“