المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عَقِيلٍ قَالَ : حَدَّثَنِي جَدِّي عُبَيْدُ بْنُ عَقِيلٍ قَالَ : نَا مُصْعَبُ بْنُ ثَابِتٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ . عَنْ جَابِرٍ قَالَ : أُتِيَ النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- بِسَارِقٍ فَقَالَ : I " اقْتُلُوهُ . قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّمَا سَرَقَ ، قَالَ : I " اقْطَعُوهُ I " ، فَقُطِعَ ، ثُمَّ جِيءَ بِهِ الثَّانِيَةَ ، فَقَالَ : I " اقْتُلُوهُ I " ، فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّمَا سَرَقَ ، قَالَ : I " اقْطَعُوهُ I " ثُمَّ جِيءَ بِهِ الثَّالِثَةَ ، فَقَالَ : I " اقْتُلُوهُ I " فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّمَا سَرَقَ ، قَالَ : I " اقْطَعُوهُ I " ثُمَّ أُتِيَ بِهِ الرَّابِعَةَ ، فَقَالَ : I " اقْتُلُوهُ I " ، قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّمَا سَرَقَ ، قَالَ : I " اقْطَعُوهُ I " ، ثُمَّ أُتِيَ بِهِ الْخَامِسَةَ ، فَقَالَ : I " اقْتُلُوهُ I " قَالَ جَابِرٌ : I " فَانْطَلَقْنَا بِهِ إِلَى مِرْبَدِ النَّعَمِ ، ثُمَّ حَمَلْنَا عَلَيْهِ ، فَاسْتَلْقَى عَلَى ظَهْرِهِ ، فَرَمَيْنَاهُ بِالْحِجَارَةِ ، فَقَتَلْنَاهُ ، ثُمَّ أَلْقَيْنَاهُ فِي بِئْرٍ ، ثُمَّ رَمَيْنَا عَلَيْهِ الْحِجَارَةَ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ إِلَّا مُصْعَبٌ I " .سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کے پاس ایک چور لایا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے قتل کر دو۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! اس نے محض چوری کی ہے،“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کا (عضو) کاٹ دو۔“ چنانچہ اس کا عضو کاٹ دیا گیا۔
پھر اسے دوسری مرتبہ لایا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے قتل کر دو۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! اس نے محض چوری کی ہے،“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کا عضو کاٹ دو۔“
پھر اسے تیسری مرتبہ لایا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے قتل کر دو۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! اس نے محض چوری کی ہے،“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کا عضو کاٹ دو۔“
پھر اسے چوتھی مرتبہ لایا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے قتل کر دو۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! اس نے محض چوری کی ہے،“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کا عضو کاٹ دو۔“
پھر اسے پانچویں مرتبہ لایا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے قتل کر دو۔“
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”چنانچہ ہم اسے مویشیوں کے باڑے کی طرف لے گئے، پھر ہم نے اس پر حملہ کیا تو وہ پیٹھ کے بل لیٹ گیا، پھر ہم نے اسے پتھر مار کر قتل کر دیا، پھر ہم نے اسے ایک کنویں میں پھینک دیا اور اس پر پتھر ڈال دیے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن منکدر رحمہ اللہ سے صرف مصعب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“