المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 170
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ زُغْبَةَ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ قَالَ : نَا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ عَطَاءِ بْنِ خَبَّابٍ ، مَوْلَى ابْنِ أَبِي دِيَابٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ .
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : أَنَا قَائِدُ الْمُرْسَلِينَ وَلَا فَخْرَ ، وَأَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ وَلَا فَخْرَ ، وَأَنَا أَوَّلُ شَافِعٍ وَمُشَفَّعٍ وَلَا فَخْرَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءٍ إِلَّا صَالِحُ بْنُ عَطَاءٍ ، وَلَا عَنْ صَالِحٍ إِلَّا جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : بَكْرُ بْنُ مُضَرَ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میں رسولوں کا قائد ہوں اور (یہ بات) فخر کے طور پر نہیں (کہہ رہا)، اور میں خاتم النبیین ہوں اور کوئی فخر نہیں، اور میں سب سے پہلا شفاعت کرنے والا ہوں اور وہ پہلا شخص ہوں جس کی شفاعت قبول کی جائے گی اور (اس میں) کوئی فخر نہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عطا رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف صالح بن عطا رحمہ اللہ نے، اور صالح رحمہ اللہ سے صرف جعفر بن ربیعہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور بکر بن مضر رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“