المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ زُغْبَةَ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ قَالَ : نَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : آخَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ قُرَيْشٍ وَالْأَنْصَارِ ، فَآخَى بَيْنَ سَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ : إِنَّ لِي مَالًا فَهُوَ بَيْنِي وَبَيْنَكَ شَطْرَيْنِ ، وَلِي امْرَأَتَانِ ، فَانْظُرْ أَيُّهُمَا أَحَبُّ إِلَيْكَ ، فَأَنَا أُطَلِّقُهَا ، فَإِذَا حَلَّتْ فَتَزَوَّجْهَا . فَقَالَ : بَارَكَ اللهُ لَكَ فِي أَهْلِكَ وَمَالِكَ ، دُلُّونِي عَلَى السُّوقِ ، فَلَمْ يَرْجِعْ حَتَّى رَجَعَ بِتَمْرٍ وَأَقِطٍ قَدْ أَفْضَلَهُ .
وَرَأَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَيَّ أَثَرَ صُفْرَةٍ . فَقَالَ : I " مَهْيَمْ I " فَقُلْتُ : تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً مِنَ الْأَنْصَارِ ، فَقَالَ : I " مَا سُقْتَ إِلَيْهَا ؟ I " قُلْتُ : وَزْنَ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ . قَالَ : أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے قریش اور انصار کے درمیان بھائی چارہ قائم فرمایا، چنانچہ آپ ﷺ نے سیدنا سعد بن ربیع اور سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہما کے درمیان رشتہ مواخات قائم کر دیا۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: ”میرے پاس مال ہے، وہ میرے اور آپ کے درمیان دو حصوں میں (تقسیم) ہے، اور میری دو بیویاں ہیں، پس آپ دیکھ لیں ان میں سے جو آپ کو زیادہ پسند ہو، میں اسے طلاق دے دوں گا، پھر جب اس کی عدت پوری ہو جائے تو آپ اس سے نکاح کر لیں۔“ انہوں نے (سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے) جواب دیا: ”اللہ تعالیٰ آپ کے اہل اور مال میں برکت عطا فرمائے، مجھے بازار کا راستہ بتا دیں۔“ پس وہ واپس نہیں آئے یہاں تک کہ وہ کچھ کھجوریں اور پنیر لے کر آئے جو انہوں نے (تجارت میں نفع کے طور پر) بچا لیا تھا۔
اور رسول اللہ ﷺ نے (سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ پر) زردی کا اثر دیکھا تو دریافت فرمایا: «مَهْيَمْ» ”یہ کیا ماجرا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”میں نے ایک انصاری خاتون سے نکاح کر لیا ہے۔“ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تم نے اسے مہر میں کیا دیا؟“ انہوں نے عرض کیا: ”ایک گٹھلی کے وزن کے برابر سونا۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ولیمہ کرو، خواہ ایک بکری ہی سے کیوں نہ ہو۔“