المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1608
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ رَبِّهِ الطَّائِيُّ قَالَ : نَا ابْنُ السِّمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ . عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ : جَالَسْتُ النَّبِيَّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- أَكْثَرَ مِنْ مِائَةِ مَرَّةٍ ، وَكَانَ يَجْلِسُ مَعَ أَصْحَابِهِ يَتَنَاشَدُونَ الشِّعْرَ ، وَرُبَّمَا تَذَاكَرُوا أَمْرَ الْجَاهِلِيَّةِ ، فَيَضْحَكُونَ ، وَيَتَبَسَّمُ النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- مَعَهُمْ .ترجمہ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نبی اکرم ﷺ کی مجلس میں سو مرتبہ سے زیادہ بیٹھا ہوں۔ آپ ﷺ اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم کے ساتھ تشریف فرما ہوتے تو وہ ایک دوسرے کو اشعار سناتے تھے اور بسا اوقات وہ دورِ جاہلیت کے معاملات کا تذکرہ کرتے تو وہ ہنستے تھے اور نبی اکرم ﷺ ان کے ساتھ تبسم فرماتے تھے۔“