المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1605
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا بِشْرٌ قَالَ : نَا أَبُو يُوسُفَ عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ . عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- احْتَجَمَ وَهُوَ صَائِمٌ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادٍ إِلَّا أَبُو حَنِيفَةَ وَسُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَنْ سُفْيَانَ : مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، وَتَفَرَّدَ بِهِ عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ : أَبُو يُوسُفَ I " .ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ نے روزہ کی حالت میں پچھنے لگوائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حماد رحمہ اللہ سے صرف امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ اور سفیان ثوری رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے؛ سفیان رحمہ اللہ سے اس کی روایت میں معاویہ بن ہشام رحمہ اللہ منفرد ہیں، جبکہ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ سے اسے روایت کرنے میں امام ابو یوسف رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“