المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1600
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا بِشْرٌ قَالَ : نَا أَبُو يُوسُفَ عَنِ الْأَعْمَشِ عَنِ الشَّعْبِيِّ . عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ قَالَتْ : طَلَّقَنِي زَوْجِي ثَلَاثًا ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ، فَقَالَ : لَا نَفَقَةَ لَكِ وَلَا سُكْنَى . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا أَبُو يُوسُفَ ، وَحَفْصٌ .ترجمہ
سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میرے شوہر نے مجھے تین طلاقیں دے دیں، تو میں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے لیے (دورانِ عدت) نہ نفقہ ہے اور نہ ہی رہائش۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش رحمہ اللہ سے ابویوسف رحمہ اللہ اور حفص رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“