المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1598
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا بِشْرٌ قَالَ : نَا أَبُو يُوسُفَ عَنِ الْأَجْلَحِ الْكِنْدِيِّ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ ذَكْوَانَ عَنِ الْأَعْرَجِ قَالَ : أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللهِ ابْنُ بُحَيْنَةَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- صَلَّى ، وَلَمْ يَجْلِسْ فِي الْأُولَيَيْنِ ، فَسَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ ، ثُمَّ سَلَّمَ I " . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَجْلَحِ إِلَّا أَبُو يُوسُفَ I " .ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن بحینہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”رسول اللہ ﷺ نے نماز پڑھائی اور پہلی دو رکعتوں کے بعد (قعدہ اولیٰ کے لیے) نہیں بیٹھے، پھر آپ ﷺ نے سہو کے دو سجدے کیے اور اس کے بعد سلام پھیرا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اجلح سے صرف ابو یوسف رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“