المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 158
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ حَيَّانَ الرَّقِّيُّ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْجُعْفِيُّ قَالَ : نَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَيَّانَ أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ .
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلَامٍ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ أَوَّلِ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ أَوَّلَ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ نَارٌ تَخْرُجُ مِنَ الْمَشْرِقِ ، وَتَحْشُرُهُمْ إِلَى الْمَغْرِبِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حُمَيْدٍ إِلَّا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے قیامت کی پہلی نشانیوں کے بارے میں سوال کیا گیا، تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”بے شک قیامت کی پہلی نشانی وہ آگ ہے جو مشرق سے نکلے گی اور لوگوں کو ہانک کر مغرب کی جانب اکٹھا کر دے گی۔“
اس حدیث کو حمید رحمہ اللہ سے صرف ابو خالد الاحمر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔