❮
❯
حدیث نمبر: 1561
وَبِهِ : حَدَّثَنَا عِيسَى عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ . عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يُصَلِّي ، فَمَرَّ أَعْرَابِيٌّ بِحَلُوبَةٍ لَهُ ، فَأَشَارَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ، فَلَمْ يَفْهَمْ . فَنَادَاهُ عُمَرُ : يَا أَعْرَابِيُّ ، وَرَاءَكَ . فَلَمَّا سَلَّمَ النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : مَنِ الْمُتَكَلِّمُ ؟ I " قَالُوا : عُمَرُ ، فَقَالَ : I " مَا لِهَذَا فِقْهٌ . I " لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ عِيسَى إِلَّا صَفْوَانُ I " .
ترجمہ

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نماز پڑھ رہے تھے کہ ایک دیہاتی اپنی دودھ دینے والی اونٹنی کے ساتھ وہاں سے گزرا، تو نبی کریم ﷺ نے اسے (رکنے کا) اشارہ کیا مگر وہ سمجھ نہ سکا۔ تب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے پکار کر کہا: ”اے اعرابی! پیچھے ہٹ جا۔“ پھر جب نبی کریم ﷺ نے سلام پھیرا تو دریافت فرمایا: ”کلام کرنے والا کون ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا: ”سیدنا عمر (رضی اللہ عنہ)۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس (کلام کرنے والے) کو (اس مسئلے کی) سمجھ نہیں ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عیسیٰ رحمہ اللہ سے یہ احادیث صرف صفوان رحمہ اللہ ہی نے روایت کی ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 1561
درجۂ حدیث محدثین: فيه عيسى بن المسيب البجلي مختلف فيه
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه عيسى بن المسيب البجلي وقد وثقه ابن حبان والحاكم في المستدرك وضعفه جماعة «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 61»»