المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1559
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْأَسْفَاطِيُّ قَالَ : نَا صَفْوَانُ بْنُ هُبَيْرَةَ قَالَ : نَا عِيسَى بْنُ الْمُسَيِّبِ الْبَجَلِيُّ الْقَاضِي عَنِ الشَّعْبِيِّ . عَنِ الْأَشْعَثِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ : اشْتَرَيْتُ يَمِينِي مَرَّةً بِسَبْعِينَ أَلْفًا ، وَذَلِكَ لِأَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُولُ : مَنِ اقْتَطَعَ حَقَّ مُسْلِمٍ بِيَمِينٍ لَقِيَ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ .ترجمہ
سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے ایک مرتبہ اپنی قسم ستر ہزار کے عوض خریدی، اور یہ اس لیے تھا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: «مَنِ اقْتَطَعَ حَقَّ مُسْلِمٍ بِيَمِينٍ لَقِيَ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ» ”جس نے (جھوٹی) قسم کے ذریعے کسی مسلمان کا حق غصب کیا، وہ اللہ عزوجل سے اس حال میں ملے گا کہ وہ اس پر غضبناک ہو گا۔““