المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1547
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ قَالَ : نَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الشِّخِّيرِ . عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قَدِمْتُ عَلَى النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فِي رَهْطٍ مِنْ بَنِي عَامِرٍ ، فَقُلْنَا : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّا نَجِدُ ضَوَالًّا مِنَ الْإِبِلِ . فَقَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : ضَالَّةُ الْمُسْلِمِ حَرَقُ النَّارِ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا ابْنُ مَهْدِيٍّ I " .ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن الشخیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں بنو عامر کے ایک وفد کے ہمراہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، تو ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہمیں (راستے میں) گمشدہ اونٹ مل جاتے ہیں۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: «ضَالَّةُ الْمُسْلِمِ حَرَقُ النَّارِ» ”مسلمان کا گمشدہ جانور (بغیر حق کے لینا) جہنم کی آگ کا شعلہ ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبہ رحمہ اللہ سے صرف ابن مہدی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“