المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بِسْطَامٍ الزَّعْفَرَانِيُّ قَالَ : نَا الْمُعَلَّى بْنُ الْفَضْلِ الْقُشَيْرِيُّ قَالَ : نَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ . عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- كَانَ يَدْعُو : يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ، ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ . قَالَتْ عَائِشَةُ : فَقُلْتُ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللهِ ، أَتَخَافُ وَأَنْتَ رَسُولُ اللهِ ؟ فَقَالَ : I " يَا عَائِشَةُ إِنَّ قُلُوبَ بَنِي آدَمَ بَيْنَ أُصْبُعَيْنِ مِنْ أَصَابِعِ الرَّحْمَنِ ، فَمَنْ شَاءَ أَنْ يَقْلِبَهُ مِنَ الضَّلَالَةِ إِلَى الْهُدَى ، وَمِنَ الْهُدَى إِلَى الضَّلَالَةِ فَعَلَ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُبَارَكٍ إِلَّا مُعَلَّى ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِبْرَاهِيمُ I " .ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ یہ دعا مانگا کرتے تھے: «يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ، ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ» ”اے دلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ۔“
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں اے اللہ کے رسول! کیا آپ بھی (دل پھر جانے کا) اندیشہ رکھتے ہیں حالانکہ آپ اللہ کے رسول ہیں؟“
آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے عائشہ! یقیناً بنی آدم کے دل رحمن کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ہیں، وہ جس کے دل کو گمراہی سے ہدایت کی طرف، یا ہدایت سے گمراہی کی طرف پھیرنا چاہتا ہے، پھیر دیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”مبارک بن فضالہ رحمہ اللہ سے اس حدیث کو معلیٰ بن فضل رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور اسے بیان کرنے میں ابراہیم بن بسطام رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“