المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1520
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ الْعَسْقَلَانِيُّ قَالَ : نَا مُعَاذُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ : نَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ : نَا صَالِحُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ أَنَّهُ سَمِعَ نَافِعَ بْنَ جُبَيْرٍ يُحَدِّثُ . عَنْ أَبِيهِ قَالَ : بَيْنَا أَنَا مَعَ النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فِي الْحِجْرِ إِذْ مَرَّ الْحَكَمُ بْنُ أَبِي الْعَاصِ ، فَقَالَ النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : وَيْلٌ لِأُمَّتِي مِمَّا فِي صُلْبِ هَذَا . I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ جُبَيْرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ I " .ترجمہ
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی اکرم ﷺ کے ہمراہ حجر (حطیم) میں تھا کہ اسی دوران حکم بن ابی العاص وہاں سے گزرا، تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”میری امت کے لیے اس کی پشت سے (پیدا ہونے والی نسل) کی وجہ سے ہلاکت و بربادی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا جبیر رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور محمد بن خلف رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“