المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ حَيَّانَ قَالَ : نَا مُوسَى بْنُ أَبِي سَهْلٍ الْمِصْرِيُّ قَالَ : نَا ابْنُ أَبِي بُكَيْرٍ الْكَرْمَانِيُّ قَالَ : نَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ .
عَنْ أَنَسٍ قَالَ : طَلَّقَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَفْصَةَ ، فَاغْتَمَّ النَّاسُ مِنْ ذَلِكَ ، وَدَخَلَ عَلَيْهَا خَالُهَا عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ ، وَأَخُوهُ قُدَامَةُ ، فَبَيْنَمَا هُمَا عِنْدَهَا ، وَهُمْ مُغْتَمِّينَ ، إِذْ دَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى حَفْصَةَ ، فَقَالَ : يَا حَفْصَةُ ، أَتَانِي جِبْرِيلُ آنِفًا ، فَقَالَ : إِنَّ اللهَ يُقْرِئُكَ السَّلَامَ ، وَيَقُولُ لَكَ : رَاجِعْ حَفْصَةَ ، فَإِنَّهَا صَوَّامَةٌ قَوَّامَةٌ ، وَهِيَ زَوْجَتُكَ فِي الْجَنَّةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُوسَى بْنُ أَبِي سَهْلٍ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”نبی ﷺ نے ام المومنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کو طلاق دے دی، جس سے لوگ غم زدہ ہو گئے۔ ان کے پاس ان کے ماموں سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ اور ان کے بھائی سیدنا قدامہ رضی اللہ عنہ آئے؛ وہ دونوں ان کے پاس موجود تھے اور سب غمگین تھے کہ اسی دوران نبی ﷺ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”اے حفصہ! ابھی میرے پاس جبریل علیہ السلام آئے اور انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو سلام فرماتا ہے اور آپ سے فرماتا ہے: حفصہ سے رجوع کر لیں، کیونکہ وہ کثرت سے روزے رکھنے والی اور بہت زیادہ (تہجد و نوافل میں) قیام کرنے والی ہیں، اور وہ جنت میں بھی آپ کی زوجہ ہیں۔“
اس حدیث کو شعبہ رحمہ اللہ سے یحییٰ بن ابی بکیر رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور اسے بیان کرنے میں موسیٰ بن ابی سہل رحمہ اللہ منفرد ہیں۔