المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي دَاوُدَ قَالَ : نَا جَدِّي مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ : نَا سُلَيْمَانُ الْأَعْمَشُ عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ . عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : أَخَّرَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- صَلَاةَ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ حَتَّى ذَهَبَ قَرِيبًا مِنْ ثُلُثِ اللَّيْلِ ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الْمَسْجِدِ فَوَجَدَ النَّاسَ فِيهِ قَلِيلٌ ، فَغَضِبَ ، ثُمَّ قَالَ : لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ آمُرَ رِجَالًا إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ أَنْ يَتَخَلَّفُوا إِلَى دُورِ مَنْ لَا يَشْهَدُ الصَّلَاةَ ، فَيُضْرِمُوا عَلَيْهِمْ بُيُوتَهُمْ . وَقَالَ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : I " لَوْ أَنَّ رَجُلًا آذَنَ النَّاسَ إِلَى طَعَامٍ لَأَتَوْهُ ، وَالصَّلَاةُ يُنَادَى بِهَا فَلَا يَأْتُوهَا . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ I " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے عشاء کی نماز میں اتنی تاخیر فرمائی کہ قریب تہائی رات بیت گئی، پھر آپ ﷺ مسجد کی طرف تشریف لائے تو وہاں لوگوں کی قلیل تعداد دیکھی، جس پر آپ ﷺ جلال میں آ گئے، پھر فرمایا: ”میں نے پختہ ارادہ کیا کہ میں کچھ آدمیوں کو حکم دوں کہ جب نماز کی تکبیر کہی جائے تو وہ ان لوگوں کے گھروں کی طرف جائیں جو نماز میں حاضر نہیں ہوتے، پھر ان کے گھروں کو ان سمیت آگ لگا کر پھونک دیں۔“ اور آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر کوئی شخص لوگوں کو کھانے کی دعوت دے تو وہ ضرور پہنچ جائیں، جبکہ نماز کے لیے پکارا جاتا ہے تو وہ اس میں حاضر نہیں ہوتے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش سے سلیمان بن ابی داود کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کی روایت میں محمد بن سلیمان منفرد ہیں۔“