المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الصَّوَّافُ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ دِينَارٍ الْكُوفِيُّ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ . عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : مَا تَقُولُ إِذَا أَوَيْتَ إِلَى فِرَاشِكَ ؟ I " قُلْتُ : اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ . فَقَالَ : إِذَا أَوَيْتَ إِلَى فِرَاشِكَ طَاهِرًا ، فَتَوَسَّدْ يَدَكَ الْيُمْنَى ، ثُمَّ قُلِ : اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْكَ ، وَوَجَّهْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ ، وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ ، رَهْبَةً وَرَغْبَةً إِلَيْكَ ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ ، آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الْمُنْزَلِ وَرَسُولِكَ الْمُرْسَلِ ، فَإِنَّهُ لَا يَقُولُهَا عَبْدٌ فِي لَيْلَتِهِ ، ثُمَّ يُقْبَضُ إِلَّا قُبِضَ عَلَى الْفِطْرَةِ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا الْأَنْصَارِيُّ .سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے (مجھ سے) دریافت فرمایا: ”جب تم اپنے بستر پر جاتے ہو تو کیا کہتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: ”اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم باوضو ہو کر اپنے بستر پر لیٹو، تو اپنے دائیں ہاتھ کا تکیہ بناؤ، پھر کہو: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْكَ، وَوَجَّهْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ، وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ، رَهْبَةً وَرَغْبَةً إِلَيْكَ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ، آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الْمُنْزَلِ وَرَسُولِكَ الْمُرْسَلِ» ”اے اللہ! میں نے اپنی جان تیرے سپرد کی، اپنا رخ تیری طرف پھیرا، اور اپنی پیٹھ تیری پناہ میں دی، تیری طرف رغبت کرتے ہوئے اور تجھ سے ڈرتے ہوئے، تیرے سوا تجھ سے بچنے کی نہ کوئی پناہ گاہ ہے اور نہ کوئی جائے نجات مگر تیری ہی طرف۔ میں تیری نازل کردہ کتاب اور تیرے بھیجے ہوئے رسول پر ایمان لایا۔“ پس جو بھی بندہ اپنی اس رات میں یہ کلمات کہے گا اور پھر اس کی روح قبض کر لی جائے گی تو وہ فطرت (دینِ اسلام) پر ہی فوت ہوگا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اسماعیل سے صرف یحییٰ بن زکریا انصاری نے روایت کیا ہے۔“