❮
❯
حدیث نمبر: 1487
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي صَفْوَانَ الثَّقَفِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ أَبِي الْحُسَامِ أَبُو عَمْرٍو الْمَدِينِيُّ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ وَمُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ . عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ عَبَّادٍ الدِّيلِيِّ قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- بِسُوقِ ذِي الْمَجَازِ ، قَبْلَ أَنْ يُهَاجِرَ ، وَهُوَ يَطُوفُ عَلَى النَّاسِ ، فَيَقُولُ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تَعْبُدُوهُ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا ، وَخَلْفَهُ رَجُلٌ يَقُولُ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، إِنَّ هَذَا يَأْمُرُكُمْ أَنْ تَتْرُكُوا دِينَ آبَائِكُمْ . فَقُلْتُ : مَنْ هَذَا ؟ فَقَالُوا : عَمُّهُ أَبُو لَهَبٍ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدٍ إِلَّا سَعِيدٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ الصَّمَدِ I " .
ترجمہ

سیدنا ربیعہ بن عباد دیلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو ہجرت سے پہلے ذوالمجاز کے بازار میں دیکھا، آپ ﷺ لوگوں کے پاس تشریف لے جا رہے تھے اور فرما رہے تھے: ”اے لوگو! یقیناً اللہ عزوجل تمہیں حکم دیتا ہے کہ تم اسی کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراؤ۔“ اور آپ ﷺ کے پیچھے ایک شخص تھا جو کہہ رہا تھا: ”اے لوگو! یہ شخص تمہیں تمہارے باپ دادا کا دین چھوڑنے کا حکم دیتا ہے۔“ میں نے پوچھا: ”یہ کون ہے؟“ تو لوگوں نے بتایا: ”یہ ان کے چچا ابولہب ہیں۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زید رحمہ اللہ سے صرف سعید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں عبدالصمد رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 1487
تخریج حدیث «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 38، 39، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17800، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16266، 16267، 16271، 16272، 16273، 16268، 16269، 16270، 19310، 19309، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4584، 4582، 4583، 4585، 4586، 4590، 4589، 4587، 4588»