المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْجُبَيْرِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الْمَلِكِ أَبُو بِشْرٍ الطَّوِيلُ عَنْ يُونُسَ عَنِ الْحَسَنِ عَنِ الْمُتَشَمِّسِ بْنِ مُعَاوِيَةَ عَمِّ الْأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا مُوسَى الْأَشْعَرِيَّ يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ذَكَرَ الصَّدَقَةَ ، فَقَالَ : مِنَ الصَّدَقَةِ عِتْقُ الرَّقَبَةِ وَفَكُّهَا ، فَقَالَ رَجُلٌ : أَلَيْسَتَا وَاحِدَةً ؟ فَقَالَ : I " لَا ، عِتْقُهَا : أَنْ تُعْتِقَهَا ، وَفَكُّهَا : أَنْ تُعِينَ فِيهَا I " قَالَ : فَإِنْ لَمْ أَفْعَلْ ؟ قَالَ : I " فَمِنْحَةٌ وَكُوفٌ ، أَوْ عَطْفٌ عَلَى ذِي رَحِمٍ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يُونُسَ إِلَّا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُوسَى الطَّوِيلُ I " .سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو صدقے کا ذکر کرتے ہوئے سنا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”گردن آزاد کرنا اور اسے (غلامی سے) چھڑانا صدقہ ہے۔“ ایک شخص نے عرض کیا: ”کیا یہ دونوں ایک ہی چیز نہیں ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں۔ گردن آزاد کرنے کا مطلب یہ ہے کہ تم اسے خود (تنہا) آزاد کرو، اور اسے چھڑانے کا مطلب یہ ہے کہ تم اس کی قیمت (کی ادائیگی) میں مدد کرو۔“ اس شخص نے عرض کیا: ”اگر میں یہ بھی نہ کر سکوں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو پھر دودھ دینے والا ایسا جانور (بطورِ عاریہ) دینا جو کثرت سے دودھ دینے والا ہو، یا کسی قریبی رشتے دار کے ساتھ شفقت و مہربانی کا برتاؤ کرنا (صدقہ ہے)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یونس سے صرف عبدالملک بن موسیٰ الطویل نے ہی روایت کیا ہے۔“