المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1452
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا الْمُنْذِرُ بْنُ الْوَلِيدِ قَالَ : نَا أَبِي قَالَ : نَا حُمَيْدُ بْنُ مِهْرَانَ عَنْ صَالِحٍ الْغُدَانِيِّ عَنِ الْحَسَنِ . عَنْ أَوْسِ بْنِ أَوْسٍ عَنِ النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : مَنْ أَصْبَحَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ، فَغَسَلَ وَاغْتَسَلَ ، وَبَكَّرَ ، وَمَشَى وَلَمْ يَرْكَبْ ، وَدَنَا وَلَمْ يَلْغُ ، فَإِنَّ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ عَمَلًا مِنْ أَعْمَالِ الْبِرِّ ، الصَّوْمِ وَالصَّلَاةِ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَسَنِ إِلَّا صَالِحٌ ، وَلَا عَنْ صَالِحٍ إِلَّا حُمَيْدٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْجَارُودِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ I " .ترجمہ
سیدنا اوس بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص جمعہ کے دن صبح کرے، پھر غسل کرائے اور خود بھی غسل کرے، اور اول وقت (مسجد کی طرف) روانہ ہو، اور پیدل چلے اور سواری نہ کرے، اور (امام کے) قریب ہو جائے اور کوئی لغو کام نہ کرے، تو اس کے لیے ہر قدم کے بدلے نیکی کے کاموں میں سے ایک عمل یعنی روزوں اور نماز کا ثواب ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”حسن رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف صالح رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور صالح رحمہ اللہ سے صرف حمید رحمہ اللہ نے، اور اسے اپنے والد سے روایت کرنے میں جارودی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“