المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1450
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ قَالَ : نَا جَدِّي عُبَيْدُ بْنُ عُقَيْلٍ قَالَ : نَا شُعْبَةُ عَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ أَبِي الْعُمَيْسِ عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ . عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ قَالَ : أَتَيْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ مَسْعُودٍ سِتَّةً فَلَمْ أَسْمَعْهُ يُحَدِّثْ عَنْ رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- شَيْئًا ، فَحَدَّثَ يَوْمًا عَنِ النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- حَدِيثًا فَقَالَ : I " أَوْ نَحْوَ هَذَا ، أَوْ قَرِيبًا مِنْ هَذَا ، وَتَغَيَّرَ وَجْهُهُ I " .ترجمہ
عمرو بن میمون رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس چھ (ماہ) تک آتا رہا، لیکن میں نے انہیں رسول اللہ ﷺ سے (منسوب) کوئی چیز بیان کرتے ہوئے نہیں سنا، پھر ایک دن انہوں نے نبی ﷺ سے ایک حدیث بیان کی تو (انتہائی احتیاط کے طور پر) فرمایا: «أَوْ نَحْوَ هَذَا، أَوْ قَرِيبًا مِنْ هَذَا» ”یا اسی طرح، یا اس کے قریب قریب (آپ ﷺ نے فرمایا ہوگا)“، اور (شدتِ خشیت سے) ان کے چہرے کا رنگ متغیر ہو گیا۔