المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 14
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ قَالَ : نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُوسَى اللَّاحُونِيُّ قَالَ : نَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ ، لَا تَسْأَلِ الْإِمَارَةَ ، فَإِنَّكَ إِنْ أُعْطِيتَهَا عَنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ أُعِنْتَ عَلَيْهَا ، وَإِنْ أُعْطِيتَهَا عَنْ مَسْأَلَةٍ وُكِلْتَ إِلَيْهَا ، وَإِنْ حَلَفْتَ عَلَى يَمِينٍ ، فَرَأَيْتَ غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا ، فَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ ، وَكَفِّرْ عَنْ يَمِينِكَ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خَالِدٍ إِلَّا يَزِيدُ . تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ الْعَزِيزِ .
ترجمہ
سیدنا عبدالرحمٰن بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”اے عبد الرحمن! تم امارت (عہدہ و منصب) کا سوال نہ کرنا، کیونکہ اگر تمہیں یہ بن مانگے دی گئی تو اس پر تمہاری مدد کی جائے گی، اور اگر تمہیں یہ تمہارے مانگنے پر دی گئی تو تمہیں اسی کے سپرد کر دیا جائے گا۔ اور جب تم کسی بات پر قسم کھاؤ، پھر اس کے علاوہ کسی دوسری صورت میں بھلائی دیکھو، تو وہی کرو جو بہتر ہے اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کر دو۔“
اس حدیث کو خالد رحمہ اللہ سے صرف یزید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور عبدالعزیز رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔