❮
❯
حدیث نمبر: 1392
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا أَبُو حُمَيْدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ سَيَّارٍ الْحِمْصِيُّ قَالَ : نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ حَفْصٍ قَالَ : نَا أَبُو زِيَادٍ - يَعْنِي : إِسْمَاعِيلَ بْنَ زَكَرِيَّا - عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ . عَنْ جَابِرٍ قَالَ : سُئِلَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- عَنْ قَوْلِهِ : فَسَوْفَ يَأْتِي اللهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ قَالَ : I " هَؤُلَاءِ قَوْمٌ مِنَ الْيَمَنِ ، ثُمَّ مِنْ كِنْدَةَ ، ثُمَّ مِنَ السَّكُونِ ، ثُمَّ مِنْ تُجِيبَ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ الْأَسَدِيِّ إِلَّا أَبُو زِيَادٍ ، وَلَا عَنْ أَبِي زِيَادٍ إِلَّا مُعَاوِيَةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو حُمَيْدٍ I " .
ترجمہ

سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان: ﴿فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّـهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ﴾ ”پس اللہ عنقریب ایسی قوم لائے گا جن سے وہ محبت کرتا ہوگا اور وہ اس سے محبت کرتے ہوں گے“ کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ یمن کے لوگ ہیں، پھر (بالترتیب قبیلہ) کندہ سے، پھر سکون سے اور پھر تجیب سے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن قیس اسدی رحمہ اللہ سے صرف ابو زیاد رحمہ اللہ نے اور ابو زیاد رحمہ اللہ سے صرف معاویہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ اسے بیان کرنے میں ابو حمید رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 1392
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «قال الهيثمي: وإسناده حسن «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 15»»