المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1383
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ الْأَنْطَاكِيُّ قَالَ : نَا أَبُو الْجَوَّابِ الْأَحْوَصُ بْنُ جَوَّابٍ قَالَ : نَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ عَنْ عَطَاءٍ . عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : نَهَى رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- عَنْ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السَّبُعِ ، وَكُلِّ ذِي مِخْلَبٍ مِنَ الطَّيْرِ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا أَبُو الْجَوَّابِ I " .ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے درندوں میں سے ہر کچلی (نوکدار دانت) والے جانور اور پرندوں میں سے ہر پنجے والے شکاری پرندے کے کھانے سے منع فرمایا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سفیان رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف ابوالجواب رحمہ اللہ ہی نے روایت کیا ہے۔“