المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1374
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَمَّالُ قَالَ : نَا بِشْرُ بْنُ الْحُسَيْنِ أَبُو مَالِكٍ الصَّفِّيُّ قَالَ : نَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ . عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- احْتَجَمَ بِلَحْيِ جَمَلٍ ، وَهُوَ صَائِمٌ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا بِشْرٌ ، قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ صَدَقَةَ : I " وَهُوَ أَخُو حُسَيْنِ بْنِ الْحَسَنِ صَاحِبِ ابْنِ عَوْنٍ I " . قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ صَدَقَةَ : I " وَإِنَّمَا سُمِّيَ الصَّفِّيَّ لِلِزُومِهِ الصَّفَّ الْأَوَّلَ فِي مَسْجِدِ الْبَصْرَةَ خَمْسِينَ سَنَةً I " .ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”نبی اکرم ﷺ نے «لحی جمل» کے مقام پر پچھنے لگوائے جبکہ آپ ﷺ روزے سے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابن جریج رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف بشر (بن حسین) رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔“
ابوبکر بن صدقہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”وہ (بشر) ابن عون کے رفیق حسین بن حسن کے بھائی ہیں۔“
ابوبکر بن صدقہ رحمہ اللہ نے (مزید) فرمایا: ”ان کا لقب «الصفي» اس لیے پڑا کیونکہ وہ پچاس برس تک بصرہ کی مسجد میں پہلی صف کی پابندی کرتے رہے۔“