❮
❯
حدیث نمبر: 1364
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا أَبُو عُبَيْدِ اللهِ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ قَالَ : نَا عَمِّي عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ عَنِ الصُّنَابِحِيِّ قَالَ : حَدَّثَنِي سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُولُ : مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ ، أَطَاعَ بِهَا قَلْبُهُ ، وَذَلَّ بِهَا لِسَانُهُ ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ ، حَرَّمَهُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَى النَّارِ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدٍ إِلَّا ابْنُهُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ وَهْبٍ I " .
ترجمہ

سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے کہا: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں“، اس حال میں کہ اس کے دل نے اس کلمے کی اطاعت کی ہو اور اس کی زبان اس کے سامنے جھک گئی ہو، اور (مزید کہا:) «وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ» ”اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (ﷺ) اللہ کے رسول ہیں“، تو اللہ عزوجل اس شخص کو آگ پر حرام کر دے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زید رحمہ اللہ سے ان کے بیٹے کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابنِ وہب رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 1364
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف عبد الرحمن بن زيد بن أسلم
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه عبد الرحمن بن زيد بن أسلم والأكثر على تضعيفه «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 21»»