المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُقَدَّمٌ قَالَ : نَا الْقَاسِمُ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ . عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : كَانَ أَبُو ذَرٍّ فِي غُنَيْمَةٍ لَهُ بِالْمَدِينَةِ ، فَلَمَّا جَاءَ قَالَ لَهُ النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : يَا أَبَا ذَرٍّ I " فَسَكَتَ ، فَرَدَّهَا عَلَيْهِ ، فَسَكَتَ ، فَقَالَ : I " يَا أَبَا ذَرٍّ ، ثَكِلَتْكَ أُمُّكَ قَالَ : إِنِّي جُنُبٌ ، فَدَعَا لَهُ الْجَارِيَةَ بِمَاءٍ ، فَجَاءَتْهُ ، فَاسْتَتَرَ بِرَاحِلَتِهِ وَاغْتَسَلَ ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : I " يُجْزِئُكَ الصَّعِيدُ وَلَوْ لَمْ تَجِدِ الْمَاءَ عِشْرِينَ سَنَةً ، فَإِذَا وَجَدْتَهُ فَأَمِسَّهُ جِلْدَكَ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدٍ إِلَّا هِشَامٌ ، وَلَا عَنْ هِشَامٍ إِلَّا الْقَاسِمُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُقَدَّمٌ I " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ مدینہ منورہ میں اپنی چند بکریوں کی دیکھ بھال میں مصروف تھے، پھر جب وہ واپس آئے تو نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا: ”اے ابو ذر!“ انہوں نے خاموشی اختیار کی، آپ ﷺ نے دوبارہ انہیں پکارا، وہ پھر خاموش رہے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے ابو ذر، تمہاری ماں تمہیں گم پائے!“ انہوں نے عرض کیا: ”میں حالتِ جنابت میں ہوں۔“ پس آپ ﷺ نے ایک لونڈی سے پانی منگوایا، وہ پانی لے کر آئی تو انہوں نے اپنی سواری کی اوٹ لی اور غسل کیا، پھر نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ تو نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا: ”تمہیں پاک مٹی کافی ہے اگرچہ تمہیں بیس سال تک پانی نہ ملے، پھر جب تم پانی پا لو تو اسے اپنے جسم پر بہاؤ۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے صرف ہشام رحمہ اللہ نے، اور ہشام رحمہ اللہ سے صرف قاسم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ اسے روایت کرنے میں مقدم رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“