المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1313
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو الرَّبَالِيُّ ، قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُثْمَانَ أَبُو بَحْرٍ الْبَكْرَاوِيُّ قَالَ : نَا عَوْفٌ ، قَالَ: نَا الْحَسَنُ ، قَالَ : عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَمُرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : لَا تَسْأَلِ الْإِمَارَةَ ، فَإِنَّكَ إِنْ سَأَلْتَهَا فَأُوتِيتَهَا وُكِلْتَ إِلَى نَفْسِكَ ، وَإِنْ أُعْطِيتَهَا عَنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ أُعِنْتَ عَلَيْهَا ، وَإِذَا حَلَفْتَ عَلَى يَمِينٍ ، فَرَأَيْتَ غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا فَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ وَكَفِّرْ عَنْ يَمِينِكَ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَوْفٍ إِلَّا أَبُو بَحْرٍ I " .ترجمہ
سیدنا عبد الرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم امارت (عہدہ و ذمہ داری) طلب نہ کرو، کیونکہ اگر تمہیں تمہارے مانگنے پر امارت دی گئی تو تمہیں اسی کے سپرد کر دیا جائے گا، اور اگر یہ تمہیں بغیر مانگے عطا کی گئی تو اس معاملے میں تمہاری (غیبی) مدد کی جائے گی، اور جب تم کسی بات پر قسم کھا لو، پھر اس کے علاوہ کسی دوسری چیز میں بھلائی دیکھو تو وہی کام کرو جو بہتر ہو اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کر دو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عوف رحمہ اللہ سے صرف ابو بحر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“