المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1299
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ الْحَرَّانِيُّ قَالَ : نَا أَبِي عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ حُدَيْرٍ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ . عَنِ الْمُغِيرَةِ قَالَ : خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فِي سَفَرٍ ، فَرَأَيْتُهُ قَضَى حَاجَتَهُ ، ثُمَّ رَجَعَ فَتَوَضَّأَ ، وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ حُدَيْرٍ I " .ترجمہ
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں ایک سفر میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نکلا، پھر میں نے دیکھا کہ آپ ﷺ نے قضائے حاجت فرمائی، پھر آپ ﷺ واپس تشریف لائے تو وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح فرمایا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حماد رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابراہیم رحمہ اللہ سے اور انہوں نے اسود رحمہ اللہ سے صرف عبداللہ بن حدیر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“