المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ الْمُؤَدِّبُ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى بْنِ الْحَارِثِ الْمُحَارِبِيُّ قَالَ : نَا أَبِي قَالَ : نَا غَيْلَانُ بْنُ جَامِعٍ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ : حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ مُضَرِّسٍ الطَّائِيُّ قَالَ : أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- وَهُوَ بِجَمْعٍ ، وَالنَّاسُ حَوْلَهُ - فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنِّي أَتَيْتُ مِنْ جَبَلِ طَيِّئٍ ، وَإِنِّي قَدْ آذَيْتُ نَفْسِي وَرَاحِلَتِي ، فَلَا وَاللهِ ، مَا تَرَكْتُ حَبْلًا إِلَّا وَقَفْتُ عَلَيْهِ . فَهَلْ لِي مِنْ حَجٍّ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : مَنْ أَدْرَكَ مَعَنَا صَلَاةَ الْغَدَاةِ بِجَمْعٍ ، وَقَدْ أَفَاضَ قَبْلَ ذَلِكَ مِنْ عَرَفَاتٍ لَيْلًا أَوْ نَهَارًا ، فَقَدْ قَضَى تَفَثَهُ ، وَتَمَّ حَجُّهُ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ غَيْلَانَ إِلَّا يَعْلَى ، وَلَا عَنْ يَعْلَى إِلَّا ابْنُهُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَلِيٌّ I " .سیدنا عروہ بن مضرس طائی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ آپ ﷺ مقامِ جمع (مزدلفہ) میں تشریف فرما تھے اور لوگ آپ ﷺ کے گرد جمع تھے۔ میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں طی کے پہاڑوں سے آیا ہوں، میں نے اپنی جان کو بھی تھکا دیا اور اپنی سواری کو بھی مشقت میں ڈال دیا، اللہ کی قسم! میں نے ریت کا کوئی ٹیلہ ایسا نہیں چھوڑا جس پر میں نے وقوف نہ کیا ہو، تو کیا میرا حج ہو گیا؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے ہمارے ساتھ مقامِ جمع میں صبح کی نماز پالی، اور وہ اس سے پہلے رات یا دن کے کسی بھی وقت عرفات سے ہو کر آ چکا ہو، تو اس نے اپنے مناسک کی پراگندگی دور کر لی اور اس کا حج مکمل ہو گیا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو غیلان رحمہ اللہ سے صرف یعلیٰ رحمہ اللہ نے، اور یعلیٰ رحمہ اللہ سے صرف ان کے بیٹے نے روایت کیا ہے، جبکہ علی بن مسلم رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“