المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1294
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مَحْفُوظُ بْنُ بَحْرٍ الْأَنْطَاكِيُّ قَالَ : نَا الْوَلِيدُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ التَّمِيمِيُّ قَالَ : نَا مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ . عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : نَاوِلِينِي الْخُمْرَةَ فَقُلْتُ : إِنِّي حَائِضٌ ، فَقَالَ : I " إِنَّ حَيْضَتَكِ لَيْسَتْ فِي يَدِكِ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مِسْعَرٍ إِلَّا الْوَلِيدُ I " .ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”مجھے «خمرة» (چھوٹا جائے نماز) پکڑا دو۔“ میں نے عرض کیا کہ میں حیض کی حالت میں ہوں، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک تمہارا حیض تمہارے ہاتھ میں نہیں ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مسعر رحمہ اللہ سے سوائے ولید رحمہ اللہ کے کسی اور نے روایت نہیں کیا۔“