المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ الْبَحْرَانِيُّ قَالَ : نَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ مُجَاهِدٍ . عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ أَنَّ النَّبِيَّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- شُغِلَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ عَنْ صَلَاةِ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ ، I " فَأَمَرَ بِلَالًا فَأَذَّنَ وَأَقَامَ ، فَصَلَّى الظُّهْرَ ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَذَّنَ وَأَقَامَ ، فَصَلَّى الْعَصْرَ ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَذَّنَ وَأَقَامَ ، فَصَلَّى الْمَغْرِبَ ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَذَّنَ وَأَقَامَ ، فَصَلَّى الْعِشَاءَ I " ، ثُمَّ قَالَ : مَا عَلَى ظَهْرِ الْأَرْضِ قَوْمٌ يَذْكُرُونَ اللهَ فِي هَذِهِ السَّاعَةِ غَيْرُكُمْ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ إِلَّا مُؤَمَّلٌ I " .سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ غزوۂ خندق کے دن ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا کرنے سے (دشمن کی مشغولیت کی بنا پر) رکے رہے، پس آپ ﷺ نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تو انہوں نے اذان دی اور اقامت کہی، پھر آپ ﷺ نے ظہر کی نماز پڑھائی، پھر انہیں حکم دیا تو انہوں نے اذان دی اور اقامت کہی، پھر آپ ﷺ نے عصر کی نماز پڑھائی، پھر انہیں حکم دیا تو انہوں نے اذان دی اور اقامت کہی، پھر آپ ﷺ نے مغرب کی نماز پڑھائی، پھر انہیں حکم دیا تو انہوں نے اذان دی اور اقامت کہی، پھر آپ ﷺ نے عشاء کی نماز پڑھائی، پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”روئے زمین پر تمہارے سوا کوئی ایسی قوم نہیں ہے جو اس وقت اللہ کا ذکر کر رہی ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حماد بن سلمہ رحمہ اللہ سے صرف مؤمل رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔“