المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1184
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدٌ قَالَ : نَا أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ عَنْ أُمَيَّةَ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَبِي مُصَبِّحٍ الْمَقْرَائِيِّ . عَنْ ثَوْبَانَ عَنِ النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : رَأْسُ الدِّينِ النَّصِيحَةُ فَقَالُوا : لِمَنْ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : I " لِلهِ عَزَّ وَجَلَّ ، وَلِدِينِهِ ، وَلِكِتَابِهِ ، وَلِأَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ ، وَلِلْمُسْلِمِينَ عَامَّةً . I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ ثَوْبَانَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَيُّوبُ I " .ترجمہ
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”دین کی بنیاد خیر خواہی ہے۔“ تو صحابہ کرام نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کس کے لیے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ عزوجل کے لیے، اس کے دین کے لیے، اس کی کتاب کے لیے، مسلمانوں کے ائمہ کے لیے اور تمام عام مسلمانوں کے لیے۔“
یہ حدیث سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، جسے روایت کرنے میں ایوب (بن سوید) رحمہ اللہ منفرد ہیں۔