المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1172
وَبِهِ : عَنْ إِسْحَاقَ عَنِ الْحَارِثِ . عَنْ عَلِيٍّ عَنِ النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : مَنِ ارْتَبَطَ فَرَسًا فِي سَبِيلِ اللهِ ، فَعَلَفُهُ وَأَثَرُهُ فِي مِيزَانِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ . كذا بالأصل ، والصواب ( أبي إسحاق ) وسبق في الأسانيد قبله ، وقد أورد الهيثمي في ( مجمع البحرين ) الحديث ( 2682 ) غير أنه خالف في شيخه .ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اللہ کی راہ میں گھوڑا پالا، تو اس کا چارہ اور اس کے (قدموں کے) نشانات قیامت کے دن اس کے ترازو میں ہوں گے۔“
اصل نسخے میں اسی طرح (اسحاق عن الحارث) مرقوم ہے، جبکہ صحیح «ابو اسحاق» ہے جیسا کہ اس سے قبل اسانید میں گزر چکا ہے؛ نیز امام ہیثمی رحمہ اللہ نے «مجمع البحرین» میں یہ حدیث (2682) ذکر کی ہے، مگر انہوں نے اپنے شیخ کے نام میں اختلاف کیا ہے۔