المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
وَبِهِ : قَالَتْ : حَجَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- حَجَّةَ الْوَدَاعِ ، فَأَعْمَرَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- نِسَاءَهُ وَتَرَكَنِي ، فَوَجَدْتُ فِي نَفْسِي ، فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللهِ ، أَعْمَرْتَ نِسَاءَكَ وَتَرَكْتَنِي . فَقَالَ : يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ ، اخْرُجٍ بِأُخْتِكَ إِلَى التَّنْعِيمِ ، ثُمَّ لِتَطُفْ بِالْبَيْتِ وَالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ ، ثُمَّ لِتُقْصِرْ ثُمَّ أْتِيَانِي قَبْلَ أَنْ أَخْرُجَ I " ، وَذَلِكَ لَيْلَةَ الْحَصْبَةِ ، قَالَتْ عَائِشَةُ : I " وَإِنَّمَا أَقَامَ لَيْلَةَ الْحَصْبَةِ مِنْ أَجْلِي .ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حجۃ الوداع کیا، تو رسول اللہ ﷺ نے اپنی دیگر ازواج کو عمرہ کروایا اور مجھے چھوڑ دیا، جس پر میں نے اپنے دل میں (تاسف) محسوس کیا اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! آپ نے اپنی ازواج کو عمرہ کروایا اور مجھے چھوڑ دیا؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے عبدالرحمن! اپنی بہن کو لے کر تنعیم کی طرف نکلو، پھر یہ بیت اللہ کا طواف اور صفا و مروہ (کی سعی) کرے، پھر اپنے بال کتروائے، پھر میرے کوچ کرنے سے پہلے تم دونوں میرے پاس پہنچ جاؤ۔“
اور یہ لیلۃ الحصبہ (محصب میں قیام کی رات) کا واقعہ ہے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ”اور رسول اللہ ﷺ نے لیلۃ الحصبہ کو محض میری خاطر وہاں قیام فرمایا تھا۔“