المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
وَعَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ : عَادَنِي رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فِي مَرْضَةٍ مَرِضْتُهَا ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّهُ لَيْسَ لِي إِلَّا ابْنَةٌ لِي ، أَفَأُوصِي بِمَالِي كُلِّهِ فِي سَبِيلِ اللهِ ؟ فَقَالَ : الثُّلُثُ ، وَالثُّلُثُ كَثِيرٌ ، إِنَّكَ أَنْ تَدَعَ وَرَثَتَكَ أَغْنِيَاءَ خَيْرٌ مِنْ أَنْ تَدَعَهُمْ عَالَةً يَتَكَفَّفُونَ النَّاسَ بِأَيْدِيهِمْ ، وَإِنَّكَ لَنْ تُنْفِقَ نَفَقَةً تَبْتَغِي بِهَا وَجْهَ اللهِ إِلَّا أُجِرْتَ عَلَيْهَا ، حَتَّى اللُّقْمَةَ تَرْفَعُهَا إِلَى فِي امْرَأَتِكَ ، وَلَعَلَّ اللهَ سَيَرْفَعُكَ ، فَيَنْفَعُ بِكَ قَوْمًا وَيَضُرُّ بِكَ آخَرِينَ I " ، ثُمَّ ، قَالَ : I " اللَّهُمَّ أَمْضِ لِأَصْحَابِي هِجْرَتَهُمْ I " لَكِنَّ الْبَائِسَ سَعْدَ بْنَ خَوْلَةَ رَثَى لَهُ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- أَنْ مَاتَ بِمَكَّةَ .سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے میری اس بیماری کے دوران عیادت فرمائی جس میں میں مبتلا تھا، تو میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میری صرف ایک ہی بیٹی (وارث) ہے، تو کیا میں اپنے پورے مال کی اللہ کی راہ میں وصیت کر دوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”(نہیں، بلکہ) تہائی کی وصیت کر سکتے ہو، اور تہائی بھی بہت ہے۔ تمہارا اپنے ورثاء کو مالدار چھوڑ کر جانا اس سے بہتر ہے کہ تم انہیں محتاج چھوڑو کہ وہ لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتے پھریں۔ اور تم جو بھی خرچہ کرو گے جس سے تمہارا مقصود اللہ کی خوشنودی ہو گا، تمہیں اس پر اجر دیا جائے گا، یہاں تک کہ اس لقمے پر بھی جو تم اپنی بیوی کے منہ میں ڈالتے ہو۔ اور شاید اللہ تعالیٰ تمہیں (شفا دے کر) بلند مرتبہ عطا فرمائے گا، پھر تمہارے ذریعے ایک قوم (مومنوں) کو فائدہ پہنچے گا اور دوسروں (کافروں) کو نقصان پہنچے گا۔“
پھر آپ ﷺ نے دعا فرمائی: « اللَّهُمَّ أَمْضِ لِأَصْحَابِي هِجْرَتَهُمْ » ”اے اللہ! میرے صحابہ کی ہجرت کو مکمل فرما (اور انہیں ثابت قدم رکھ)۔“ لیکن بے چارے سیدنا سعد بن خولہ رضی اللہ عنہ (تھے)، رسول اللہ ﷺ نے ان کے مکہ میں انتقال کر جانے پر اظہارِ رنج و ملال فرمایا۔“