المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
وَبِهِ : أَخْبَرَنَا سَيَّارٌ عَنِ ابْنِ هُبَيْرَةَ . عَنْ جَابِرٍ قَالَ : كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فِي سَفَرٍ ، فَاشْتَرَى مِنِّي بَعِيرًا ، فَبِعْتُهُ إِيَّاهُ عَلَى أَنَّ لِي ظَهْرَهُ حَتَّى يَقْدَمَ ، فَلَمَّا قَدِمْنَا أَتَيْتُهُ بِالْجَمَلِ ، فَأَمَرَ لِي بِثَمَنِهِ ، ثُمَّ ، قَالَ : I " هُوَ لَكَ I " ، فَانْطَلَقْتُ بِهِ ، فَلَقِيَنِي رَجُلٌ مِنَ الْيَهُودِ ، فَأَخْبَرْتُهُ ، فَجَعَلَ يَعْجَبُ ، فَقَالَ : أَعْطَاكَ الثَّمَنَ وَوَهَبَ لَكَ الْبَعِيرَ ؟ قُلْتُ : نَعَمْ . I " لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ سَيَّارٍ أَبِي الْحَكَمِ إِلَّا هُشَيْمٌ I " .سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم ایک سفر میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے، تو آپ ﷺ نے مجھ سے ایک اونٹ خریدا، میں نے اس شرط پر وہ اونٹ آپ ﷺ کے ہاتھ فروخت کر دیا کہ (منزل پر) پہنچنے تک اس کی سواری میرے پاس رہے گی۔ جب ہم (مدینہ) پہنچ گئے تو میں وہ اونٹ لے کر آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ ﷺ نے میرے لیے اس کی قیمت ادا کرنے کا حکم دیا، پھر فرمایا: ”یہ تمہارا ہی ہے۔“ چنانچہ میں اسے لے کر روانہ ہوا تو مجھے ایک یہودی شخص ملا، میں نے اسے یہ واقعہ بتایا تو وہ حیران ہونے لگا اور کہنے لگا: ”کیا انہوں نے تمہیں قیمت بھی دے دی اور اونٹ بھی تمہیں عطا کر دیا؟“ میں نے کہا: ”جی ہاں۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سیار ابو الحکم سے ان احادیث کو ہشیم رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔“