المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1140
وَعَنْ مَنْصُورٍ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللهِ الرَّقَاشِيِّ . عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : خُذُوا عَنِّي ، قَدْ جَعَلَ اللهُ لَهُنَّ سَبِيلًا ، الثَّيِّبُ بِالثَّيِّبِ ، جَلْدُ مِائَةٍ وَالرَّجْمُ ، وَالْبِكْرُ بِالْبِكْرِ ، جَلْدُ مِائَةٍ وَيُنْفَيَانِ عَامًا .ترجمہ
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھ سے (دین کے احکام) سیکھ لو، یقیناً اللہ نے ان عورتوں کے لیے راستہ نکال دیا ہے؛ شادی شدہ کا شادی شدہ کے ساتھ (زنا کی سزا) سو کوڑے اور رجم ہے، اور کنوارے کا کنوارے کے ساتھ (زنا کی سزا) سو کوڑے اور ایک سال کی جلاوطنی ہے۔“