المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
وَعَنْ زَيْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ أَبِي نَصْرٍ قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ : هُوَ حُمَيْدُ بْنُ هِلَالٍ ، عَنْ أَبِي بَرْزَةَ قَالَ : غَضِبَ أَبُو بَكْرٍ عَلَى رَجُلٍ غَضَبًا شَدِيدًا ، حَتَّى تَغَيَّرَ لَوْنُهُ ، وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ رَجُلًا فِيهِ حِدَّةٌ ، قَالَ أَبُو بَرْزَةَ : فَلَمَّا رَأَيْتُ ذَلِكَ مِنْهُ ، قُلْتُ : يَا خَلِيفَةَ رَسُولِ اللهِ لَئِنْ أَمَرْتَنِي لَأَضْرِبَنَّ عُنُقَهُ ، فَكَأَنَّمَا صُبَّ عَلَيْهِ مَاءٌ بَارِدٌ ، فَذَهَبَ غَضَبُهُ عَنِ الرَّجُلِ ، وَقَالَ : I " ثَكِلَتْكَ أُمُّكَ أَبَا بَرْزَةَ ، إِنَّهَا لَمْ تَكُنْ لِأَحَدٍ بَعْدَ رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - I " .سیدنا ابو برزہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ایک شخص پر شدید غضبناک ہوئے یہاں تک کہ ان کا رنگ متغیر ہو گیا، اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے مزاج میں کچھ تیزی تھی۔“
سیدنا ابو برزہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”جب میں نے ان کی یہ کیفیت دیکھی تو میں نے عرض کی: ”اے خلیفہ رسول اللہ! اگر آپ مجھے حکم دیں تو میں ضرور اس کی گردن اڑا دوں گا۔“ تو (یہ سن کر) گویا ان پر ٹھنڈا پانی ڈال دیا گیا ہو، چنانچہ اس شخص سے متعلق ان کا غصہ زائل ہو گیا اور انہوں نے فرمایا: ”اے ابو برزہ! تمہاری ماں تمہیں گم کرے، بیشک یہ (اختیار) رسول اللہ ﷺ کے بعد کسی کے لیے نہیں ہے۔““