المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1124
وَعَنْ عَاصِمٍ عَنْ زِرٍّ قَالَ : أَتَيْتُ صَفْوَانَ بْنَ عَسَّالٍ الْمُرَادِيَّ فَسَأَلْتُهُ عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ ، فَقَالَ : كُنَّا إِذَا سَافَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- أَمَرَنَا أَنْ لَا نَنْزِعَ خِفَافَنَا ثَلَاثَ لَيَالٍ وَأَيَّامَهُنَّ إِلَّا مِنْ جَنَابَةٍ ، فَأَمَّا مِنْ غَائِطٍ وَبَوْلٍ فَلَا وَذَكَرَ الْحَدِيثَ .ترجمہ
زر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا صفوان بن عسال مرادی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے موزوں پر مسح کے متعلق دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: ”جب ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سفر میں ہوتے تھے تو آپ ﷺ ہمیں حکم دیتے تھے کہ ہم جنابت کے علاوہ (دیگر اسباب کی بنا پر) تین راتیں اور ان کے دن اپنے موزے نہ اتاریں؛ چنانچہ پاخانہ اور پیشاب کی وجہ سے (انہیں اتارنا لازم) نہیں تھا۔“
اور راوی نے (مکمل) حدیث ذکر کی۔