المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1120
وَعَنْ زَيْدٍ عَنْ عَاصِمِ ابْنِ بَهْدَلَةَ عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ . عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ : قَامَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- إِلَى سُبَاطَةِ قَوْمٍ ، فَبَالَ ، فَجِئْتُهُ بِمَاءٍ ، فَصَبَبْتُهُ عَلَيْهِ ، فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ ، وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى .ترجمہ
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ ایک قوم کے کوڑا کرکٹ پھینکنے کے مقام پر تشریف لے گئے اور وہاں پیشاب فرمایا، پھر میں آپ ﷺ کے پاس پانی لے کر حاضر ہوا اور اسے آپ ﷺ پر (وضو کے لیے) انڈیلا، تو آپ ﷺ نے وضو کیا، اپنے سر کا مسح کیا اور اپنے موزوں پر مسح فرمایا، پھر آپ ﷺ کھڑے ہوئے اور نماز ادا فرمائی۔“