❮
❯
حدیث نمبر: 1104
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا أَبُو جَعْفَرٍ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ : أَوَّلُ مَنْ عَرَفَ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- بَعْدَ الْهَزِيمَةِ ، وَقَوْلِ النَّاسِ : قُتِلَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ، كَمَا حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ كَعْبٌ : عَرَفْتُ عَيْنَيْهِ تُزْهِرَانِ مِنْ تَحْتِ الْمِغْفَرِ ، فَنَادَيْتُ بِأَعْلَى صَوْتِي : يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ ، هَذَا رَسُولُ اللهِ ، I " فَأَوْمَأَ إِلَيَّ أَنِ اسْكُتْ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا مُحَمَّدٌ I " .
ترجمہ

محمد بن اسحاق رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ (احد کے دن) ہزیمت اور لوگوں کے اس قول کے بعد کہ ”رسول اللہ ﷺ شہید کر دیے گئے ہیں“، سب سے پہلے رسول اللہ ﷺ کو پہچاننے والے سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ تھے (جیسا کہ مجھے امام زہری رحمہ اللہ نے عبداللہ بن کعب بن مالک رحمہ اللہ کے واسطے سے بیان کیا)۔ سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے آپ ﷺ کی دونوں آنکھوں کو خود (لوہے کی ٹوپی) کے نیچے سے چمکتے ہوئے پہچان لیا، تو میں نے اپنی پوری قوت سے پکارا: اے مسلمانوں کے گروہ! یہ رسول اللہ ﷺ موجود ہیں، تو آپ ﷺ نے میری طرف خاموش رہنے کا اشارہ فرمایا۔“
امام زہری رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف محمد بن اسحاق رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 1104