المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1101
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا أَبُو جَعْفَرٍ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ : حَدَّثَنِي عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ . عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : مَا صَلَّى رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فِي الْكَعْبَةِ ، وَلَكِنَّهُ لَمَّا دَخَلَ خَرَّ سَاجِدًا ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ ، ثُمَّ دَعَا I " حَدَّثَنِي بِذَلِكَ الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ وَكَانَ مَعَهُ حِينَ دَخَلَ . قَالَ : وَكَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَقُولُ : I " مَا أُحِبُّ أَنْ أُصَلِّيَ فِيهَا ، لَوْ فَعَلْتُ لَتَرَكْتُ بَعْضَ الْقِبْلَةِ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ I " .ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے کعبہ کے اندر نماز نہیں پڑھی، بلکہ جب آپ ﷺ اس میں داخل ہوئے تو سجدے میں گر گئے، پھر اپنا سر مبارک اٹھایا، پھر دعا فرمائی۔ یہ بات مجھے سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما نے بتائی، جو آپ ﷺ کے داخل ہوتے وقت آپ کے ساتھ تھے۔“
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے: ”میں اس (کعبہ) کے اندر نماز پڑھنا پسند نہیں کرتا، کیونکہ اگر میں ایسا کروں تو گویا میں نے قبلہ کے کچھ حصے کو (اپنے پیچھے) چھوڑ دیا۔“
اس حدیث کو محمد بن اسحاق رحمہ اللہ سے صرف محمد بن سلمہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔