المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1096
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا أَبُو جَعْفَرٍ النُّفَيْلِيُّ قَالَ : نَا خَالِدُ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ . عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ضَرَبَ صَدْرَ عُمَرَ بِيَدِهِ حِينَ أَسْلَمَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ، وَهُوَ يَقُولُ : اللَّهُمَّ أَخْرِجْ مَا فِي صَدْرِهِ مِنْ غِلٍّ ، وَأَبْدِلْهُ إِيمَانًا ، يَقُولُ ذَلِكَ ثَلَاثًا . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَالِمٍ إِلَّا خَالِدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ I " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے قبولِ اسلام کے وقت ان کے سینے پر اپنے دستِ مبارک سے تین مرتبہ تھپکی دی اور آپ ﷺ فرما رہے تھے: «اللَّهُمَّ أَخْرِجْ مَا فِي صَدْرِهِ مِنْ غِلٍّ ، وَأَبْدِلْهُ إِيمَانًا» ”اے اللہ! اس کے سینے میں جو کینہ ہے اسے نکال دے اور اسے ایمان سے بدل دے۔“ آپ ﷺ نے یہ کلمات تین مرتبہ ارشاد فرمائے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سالم رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف خالد بن ابی بکر رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔“